رائیونڈ سالانہ تبلیغی اجتماع ، مسافروں کیلئے 25منی بسیں چلانے کا فیصلہ

رائیونڈ سالانہ تبلیغی اجتماع ، مسافروں کیلئے 25منی بسیں چلانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے پرائیویٹ آپریٹر کے تعاون سے رائیونڈ میں ہونے والے سالانہ تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لیے آنے والے مسافروں کے لیے خصوصی طور پر25 منی بسیں چلانے کا انتظام کیا ہے۔ اس خصوصی پلان کے تحت پہلے مرحلے میں 5نومبر تک مسافروں کے لیے دو مختلف روٹس پر پبلک ٹرانسپورٹ چلائی جائے گی جب کہ دوسرے مرحلہ میں 9 سے 12نومبرتک بس سروس چلے گی۔ اس آپریشنل پلان کے تحت منی بسیں حید ر سائیں دربار جنرل بس اسٹینڈ اور ریلوئے اسٹیشن کے باہر سے رائیونڈ تک چلائی جائیں گی اور اس مقصد کے لیے ان دونوں روٹس کی خصوصی طور پر تنظیم نو کی گئی ہے۔ روٹ نمبر1 کے مطابق منی بسیں جنر ل بس اسٹینڈ سے براستہ ریلوئے اسٹیشن، دھرم پورہ ، کنال روڈ، مسلم ٹاؤن موڑ، ٹھوکر نیاز بیگ، بھوبھتیاں چوک اور محمد علی چوک سے گزرتے ہوئے رائیونڈ تک پہنچیں گی۔ روٹ نمبر2کے مطابق منی بسیں جنرل بس اسٹینڈ سے براستہ آزادی چوک، سیکرٹریٹ، چوبرجی، سمن آباد موڑ، یتیم خانہ ، ٹھوکر نیاز بیگ، بھوبھتیاں چوک اور محمد علی چوک سے گزرتے ہوئے رائیونڈ کے مقررہ مقام تک پہنچیں گی۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی طرف سے اس خصوصی بس سروس کا مقصد رائیونڈ آنے والے زائرین کو آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرنا ہے جبکہ ایل ٹی سی کا شعبہ انفورسمنٹ ان روٹس پر پبلک ٹرانسپورٹ کی موثر نگرانی کرے گا۔