ویمنز ایشیا ہاکی کپ،کوریا اور بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ویمنز ایشیا ہاکی کپ،کوریا اور بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ٹوکیو (نیٹ نیوز) کوریا اور بھارت کی ٹیمیں فتوحات برقرار رکھتے ہوئے نویں ویمنز ایشیا ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ جاپان میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے گروپ اے کے ایک میچ میں بھارت ویمن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے قزاخستان ویمن کو 7-1 گولز سے ہرا کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی، اس فتح کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا، گرجیت کوہر نے شاندار ہیٹرک کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، گروپ بی کے ایک می میں کورین ویمن ٹیم نے سنگاپور ویمن کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9-0 گولز سے ہرا کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل کی اور اس کے ساتھ ہی لاسٹ فور کا ٹکٹ بھی کٹوا لیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی