پاکستان کے چیمپئنزبننے پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری، وفاقی وزیراور کپتان رونمائی کی

پاکستان کے چیمپئنزبننے پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری، وفاقی وزیراور کپتان ...

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر پاکستان پوسٹ نے یادگاری ٹکٹ جار ی کر دئیے، 50 ہزار سو ینئر شیٹ جبکہ 3لاکھ ٹکٹوں کا اجراء کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ میں اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی، وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسزمولانا امیر زمان اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔قومی ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے حوالے سے 50 روپے اور 10،10 روپے والے ٹکٹ جاری کیے گئے۔اس حوالے سے 50ہزار سووینئر شیٹ اور 3 لاکھ اعزازی ٹکٹوں کا اجرا کیا گیا ہے۔ سوینئر اور ٹکٹ پاکستان بھر میں پاکستان پوسٹ کے دفتر پر دستیاب ہوں گے۔سوینئر کی فی کس قیمت 50 روپے ہو گی جبکہ گرین شرٹس کی چیمپئنز ٹیم کی تصاویر والے 10، 10 روپے کے تین ٹکٹ بھی جاری کئے گئے ہیں جن کی قیمت 30 روپے ہے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مولانا امیر زمان بخاری نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی حاصل کرکے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے ۔ہمارے شاہینوں نے چیمپئز ٹرافی جیت کر دہشت گردی کی وجہ سے مرجھائی ہوئی قوم کے دل میں کامرانی و شادمانی کی ایک نئی روح پھونک دی ہے۔

اور پوری دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر کرنے کا کریڈٹ حکومت پاکستان کو جاتا ہے جس نے پی سی بی کی قیادت اہل عہدیدران کے حوالے کی جنھوں نے پوری دنیا میں پاکستان کے منفی امیج کو ختم کیا

مزید : کھیل اور کھلاڑی