محمد عرفان کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت

محمد عرفان کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت
 محمد عرفان کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ہائیکورٹ نے کرکٹر محمد عرفان کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ میں کرکٹر محمد عرفان نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ پی سی بی تمام الزامات سے بری کر چکا ہے، عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانا چاہتا ہوں لیکن ای سی ایل میں نام شامل ہونے کی وجہ سے باہر نہیں جا سکتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر حکومت سے جواب طلب کیا تھا جس پر سیکرٹری داخلہ نے عدالت میں جواب جمع کرا دیا جس پر جمعرات کوجسٹس شمس محمود مرزا نے محمد عرفان کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔