چماری اتاپتوویمنز بگ بیش فرنچائز سے معاہدہ کرنے والی پہلی سری لنکن کھلاڑی

چماری اتاپتوویمنز بگ بیش فرنچائز سے معاہدہ کرنے والی پہلی سری لنکن کھلاڑی
 چماری اتاپتوویمنز بگ بیش فرنچائز سے معاہدہ کرنے والی پہلی سری لنکن کھلاڑی

  

میلبورن(نیٹ نیوز) میلبورن رینی گیڈز نے رواں برس شیڈول ویمنز بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کیلئے سری لنکن بلے باز چماری اتاپتو کی خدمات حاصل کر لیں، اتاپتو ویمنز بگ بیش فرنچائز کے ساتھ معاہدہ کرنے والی پہلی سری لنکن کھلاڑی بن گئی ہیں۔ ویمنز بگ بیش لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 9 دسمبر سے ہو گا۔ چماری اتاپتو نے اپنے بیان میں کہا کہ میلبورن رینی گیڈز کے ساتھ معاہدہ کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے، دنیائے کرکٹ کی نامور کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا جس سے مجھے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ کوشش کروں گی کہ ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کر سکوں،انہوں نے کہا کہ اپنی پہلی لیگ کع یاد گار بنانا چاہتی ہوں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی