وکٹوریہ فیڈکپ فائنل میں بیلاروس کی نمائندگی نہیں کریں گی

وکٹوریہ فیڈکپ فائنل میں بیلاروس کی نمائندگی نہیں کریں گی
 وکٹوریہ فیڈکپ فائنل میں بیلاروس کی نمائندگی نہیں کریں گی

  

منسک (نیٹ نیوز) بیلاروس کی کھلاڑی وکٹوریہ آزارینکا رواں ماہ امریکہ کے خلاف شیڈول فیڈکپ فائنل نہیں کھیلیں گی، آزارینکا اپنے بیٹے کو تحویل میں لینے کا کیس لڑ رہی ہیں، اسی وجہ سے انہوں نے رواں برس سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن سے بھی دستبرداری اختیار کی تھی۔ ٹائی 11 نومبر سے منسک، بیلاروس میں شروع ہو گی۔ بیلاروس جو کہ پہلی بار ایونٹ کا فائنل کھیلنے جا رہا ہے، آزارینکا کی عدم دستیابی کی وجہ سے عالمی نمبر 78 آرینا سبالینکا بیلاروس کی نمائندگی کریں گی۔ دوسری جانب امریکن ٹیم کو بھی سرینا ولیمز اور وینس ولیمز کی خدمات حاصل نہیں ہیں، سیلونی سٹیفنز، کوکو وانڈی ویگھے، شیلبی راجرز اور علیسن رسکی امریکہ کی نمائندگی کریں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی