محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن کابائیومکینک ٹیسٹ ہو گیا

محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن کابائیومکینک ٹیسٹ ہو گیا
 محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن کابائیومکینک ٹیسٹ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیٹ نیوز)پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا برطانیہ میں ٹیسٹ ہوگیا۔پاکستانی آل راؤنڈرمحمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا لفبرا انگلینڈ میں ٹیسٹ ہوگیا، حفیظ سے چار اوورز کرائے گئے، کنسلٹنٹ کارل کرو بھی ان کے ہمراہ تھے، اس ٹیسٹ کی رپورٹ دو ہفتے میں سامنے آئے گی۔حفیظ نے کہا کہ وہ ٹیسٹ کلیئرکرنے کیلئے پرعزم ہیں، ایکشن میں تبدیلی کے بعد سے اب تک کوئی فرق نہیں آیا تھا،اب بھی ٹیسٹ کے دوران کوئی ایسی گیند نہیں نظر آئی جس پراعتراض کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بطور آل راونڈر ٹیم کیلئے بدستور خدمات انجام دینے کا یقین ہے۔واضح رہے کہ سری لنکا سے سیریزکے ابوظبی میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں ان کا بولنگ ایکشن رپورٹ کیا گیا تھا۔ان کے ایکشن کی پہلے بھی 2 بار رپورٹ ہوچکی ہے، ایک سالہ پابندی کے بعد انھوں نے درستگی کا عمل کیا اور کلیئر ہوگئے، اب وہ پھر شکوک کی زد میں ہیں۔