رونالڈو کی فتح کا جشن منانا مہنگا پڑگیا ، شوہر کا تشدد بیوی خلع کیلئے عدالت پہنچ گئی

رونالڈو کی فتح کا جشن منانا مہنگا پڑگیا ، شوہر کا تشدد بیوی خلع کیلئے عدالت ...
 رونالڈو کی فتح کا جشن منانا مہنگا پڑگیا ، شوہر کا تشدد بیوی خلع کیلئے عدالت پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(نیٹ نیوز)پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی جوڑے میں علیحدگی کی وجہ بن گئے۔دنیا کے مشہور ترین فٹبال کلب ریال میڈریڈ اور روایتی حریف بارسلونا میں مقابلہ کسی جنگ سے کم نہیں ہوتا جس کے اثرات صرف اسٹیڈیم میں ہی نظر نہیں آتے بلکہ اس کے نتائج عمومی زندگی پر بھی پڑتے ہیں لیکن کیا فٹبال کا جنون ازدواجی تعلقات کو بھی ختم کرنے کا سبب بنتا ہے اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے تاہم حقیقت میں ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس میں رونالڈو کی جیت پر جشن منانا ایک شادی شدہ خاتون کو مہنگا پڑ گیا اور معاملہ علیحدگی تک جاپہنچا۔سعودی میڈیا کے مطابق 20 سالہ عرب خاتون نے عدالت میں خلع کی درخواست دائر کی ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ریال میڈرڈ کی جیت پر خوشیاں منانے پر شوہر نے اس سے بدکلامی کی اور مارا پیٹا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ میری تضحیک کی گئی جس پر وہ شوہر کے ساتھ نہیں رہ سکتیں اور خلع چاہتی ہیں۔رپورٹ میں جوڑے کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی البتہ یہ بتایا گیا ہے کہ شوہر بارسلونا کا سپورٹر تھا اور ٹیم کی شکست پر افسردہ تھا جب کہ اس کے برعکس خاتون ریال میڈرڈ کی جیت پر خوشیاں منارہی تھی، جشن کے دوران اس نے رونالڈو کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے جو شوہر کو ناگوار گزرا۔ شوہر کو بے عزتی محسوس ہوئی اور اس نے شدید غصے کا اظہار کیا۔شوہر کی جانب سے ردعمل آنے پر بیوی کو صدمہ ہوا اور وہ گھر چھوڑ کراپنے والدین کے پاس چلی گئی اور بعدازاں اس نے خلع کے لیے درخواست جمع کرادی۔