نیوزی لینڈ نے پاکستان کو7وکٹوں سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو7وکٹوں سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی

شارجہ (نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ نے آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ بلیک کیپس نے 148 رنز کا ہدف 24 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سوفی ڈیوائن میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ جمعرات کو شارجہ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.1 اوورز میں 147 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ناہیدہ خان 39، بسمعہ معروف 36 اور ثناء میر 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، امیلا کیر نے تین جبکہ ہینا رو اور لی کیسپیرک نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں نیوزی لینڈ ویمن نے ہدف 24 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، سوفی ڈیوائن نے 62 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ جویریہ خان نے 2 اور سعدیہ یوسف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمن کے درمیان آخری ون ڈے کل کھیلا جائے گا۔

 

مزید : کھیل اور کھلاڑی