پلنکٹ شیلڈکرکٹ، کانٹربری اور سینٹرل ڈسٹرکٹس کامیاب

پلنکٹ شیلڈکرکٹ، کانٹربری اور سینٹرل ڈسٹرکٹس کامیاب

ویلنگٹن (نیٹ نیوز) پلنکٹ شیلڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کانٹربری نے نادرن ڈسٹرکٹس اور سینٹرل ڈسٹرکٹس نے آکلینڈ کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے ڈومیسٹک ایونٹ پلنکٹ شیلڈ میں کانٹربری نے چار روزہ میچ میں نادرن ڈسٹرکٹس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دی۔ نادرن ڈسٹرکٹس کی ٹیم 245 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ بلیک کوبرن نے تباہ کن باؤلنگ کی اور 64 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایک اور میچ میں سینٹرل ڈسٹرکٹس نے آکلینڈ کو 256 رنز کے واضح مارجن سے ہرایا۔

آکلینڈ کی ٹیم 426 رنز کا ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 169 پر ڈھیر ہوگئی۔ پٹیل نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی