انگلینڈ کے خلاف ٹور میچز، ٹم پین اور گورندر کرکٹ آسٹریلیا الیون سکواڈ میں شامل

انگلینڈ کے خلاف ٹور میچز، ٹم پین اور گورندر کرکٹ آسٹریلیا الیون سکواڈ میں ...

سڈنی (اے پی پی) کرکٹ آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف شیڈول ٹور میچز کیلئے کرکٹ آسٹریلیا الیون سکواڈ کا اعلان کر دیا، آسٹریلوی ٹی ٹونٹی ٹیم کے وکٹ کیپر ٹم پین اور فاسٹ باؤلر گورندر سندھو کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، اعلان کردہ سکواڈ میں صرف یہی دونوں کھلاڑی انٹرنیشنل تجربہ رکھتے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا الیون اور انگلینڈ کے درمیان پہلا چار روزہ ٹور میچ 8 سے 11 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

جو کہ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا جبکہ دونوں کے درمیان دوسرا چار روزہ پریکٹس میچ 15 سے 18 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ اعلان کردہ ٹیم جیک کارڈر، جیکسن کولمین، مائیکل کورماک، ڈینل فالنز، ریان گبسن، نک لارکن، سیمن مائیلنکو، ٹم پین، ول پیوکیوسکی، گورندر، جیسن سانگا اور میتھیو شارٹ پر مشتمل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی