خواتین کا سپورٹس میں مستقبل روشن ہے،جاوید رشید

خواتین کا سپورٹس میں مستقبل روشن ہے،جاوید رشید

لاہور (سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر ایڈمن سپورٹس بورڈ پنجاب جاوید رشید چوہان نے کہا ہے کہ سپورٹس کے مقابلوں سے انسان میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے، سپورٹس زندگی میں نظم و ضبط لاتی ہے، خواتین کا سپورٹس میں مستقبل روشن ہے، انٹر سکولز اینڈ کالجز گیمز سے نوجوانوں کی صلاحیتیں کھل کر سامنے آئیں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں انٹر سکولز اینڈ کالجز گیمز کے ہاکی کے فائنل کے موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جاوید رشید چوہان نے کہاکہ نوجوان کی بڑی تعداد سپورٹس کی طرف آرہی ہے، نوجوان محنت اور لگن سے کھیلیں تو وہ دنیا میں اپنا اور ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب کے دروازے ہر کھلاڑی کیلئے کھلے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے، لڑکیوں کی بڑی تعداد بھی ہاکی میں دلچسپی لے رہی ہیں جوکہ خوش آئند ہے، نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب ہر طرح سے تعاون کررہا ہے، بعدازاں ڈائریکٹر ایڈمن جاوید رشید چوہان نے فاتح ٹیم کوئین میری سکول اور رنراپ کریسنٹ ماڈل سکول شادمان کی ٹیموں کو میڈلز پہنائے، ٹیموں نے ان کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائے۔دریں اثناء8ویں انٹر سکولز اینڈ کالجز گیمزکے ہاکی کے فائنل میں کوئین میری سکول کی ٹیم نے کریسنٹ ماڈل سکول شادمان کو ایک گول سے شکست دیدی۔

، سٹی سکول گلبرگ کیمپس نے تیسری پوزیشن حاصل کی،جبکہ کلیات البنات کالج کی ٹیم نے فائنل میں لاہور کالج یونیورسٹی کی ٹیم کو 2-1سے ہرادیا ، کنیئرڈ کالج کی ٹیم تیسری پوزیشن پر رہی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی