چیمپئنز لیگ ، ٹوٹنہم نے ریال میڈرڈ کو 3-1سے ہرا دیا

چیمپئنز لیگ ، ٹوٹنہم نے ریال میڈرڈ کو 3-1سے ہرا دیا

لندن (نیٹ نیوز)چیمپئنز فٹبال لیگ کے میچ میں پرتگالی سٹار رونالڈو کی ٹیم رالن میڈرڈ کو ٹوٹنہم نے ایک کے مقابلے میں تین گولز سے ہرا دیا ۔ چیمپئنز لیگ کے میچ میں ٹوٹنہم نے رالو میڈرڈ کیخلاف زبردست پرفارمنس دی ۔ انہوں نے 27 ویں منٹ میں پہلا گول داغ کر برتری حاصل کی ۔ ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد رالد میڈرڈ نے کم بیک کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملی ۔ 56 ویں منٹ میں ٹوٹنہم نے دوبارہ گیند کو جال میں پہنچا دیا ۔ سپر سٹار رونالڈو صرف دیکھتے ہی رہ گئے ۔ ٹوٹنہم نے تیسرا گول میچ کے 65 ویں منٹ میں داغا ۔ رالک میڈرڈ کی جانب سے رونالڈو نے کھیل کے 80 ویں منٹ میں ایک گول کیا جو ان کی ٹیم کی فتح کیلئے ناکافی ثابت ہوا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی