سیزنز کنولا پولو کپ، نیوایج نے مین فائنل میں پہنچ گیا

سیزنز کنولا پولو کپ، نیوایج نے مین فائنل میں پہنچ گیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سیزنز کنولا پولو کپ 2017ء کے تیسرے روز نیوایج نے زبردست مقابلے کے بعد ریمنگٹن پولو کو 6-3 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے جبکہ گارڈ گروپ نے شیر وڈ کو 7-3 سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ نیوایج اور ریمنگٹن پولو کے درمیان میچ دیکھنے لائق تھا کیونکہ دونوں ٹیمیں زبردست تھیں مگر نیوایج کی ٹیم نے زبردست جم کر مقابلہ کیا اور فیورٹ ریمنگٹن پولو کو 6-3 سے ہرا دیا۔ نیوایج کی طرف سے شاہ شمیل عالم نے چار زبردست گول کیے۔ ریمنگٹن پولو کی طرف سے بلال حئی نے دو جبکہ بلال نون نے ایک گول کیا۔ دوسرے میچ میں گارڈ گروپ کی طرف سے تیمور مواز خان نے چھ جبکہ علی الٰہی نے ایک گول سکور کیا جبکہ شیروڈ کی طرف سے سامر ملک ایک گول سکور کیا جبکہ دو گول ان کو ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج کے تحت ملے تھے۔ آج ڈائمنڈ پینٹس کا مقابلہ پیبل بریکرز سے ہوگا جبکہ دوپہر تین بجے ٹیرا انرجی کا مقابلہ ویسٹ بسٹرز کے ساتھ ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی