اینجلیق کربر کو متواتر دوسری شکست، ایشلے بارٹی پھرجیت گئی

اینجلیق کربر کو متواتر دوسری شکست، ایشلے بارٹی پھرجیت گئی

بیجنگ (نیٹ نیوز) ڈبلیو ٹی اے ایلیٹ ٹرافی میں سابق عالمی نمبر ایک جرمن کھلاڑی اینجلیق کربر کو متواتر دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایشلے بارٹی اور ایناسیجا سیویستیووا نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق چین میں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے گروپ مرحلے میں آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے جرمنی کی اینجلیق کربر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-3 اور 6-4 رہا۔ کربر کی یہ ایونٹ میں متواتر دوسری شکست جبکہ بارٹی کی مسلسل دوسری فتح ہے۔ ایک اور میچ میں لٹویا کی ایناسیجا سیویستیووا نے جمہوریہ چیک کی بربورا سٹریکووا کو 6-3 اور 6-4 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی