منفی سیاست اور قوم کا وقت برباد کرنیوالوں کو پشیمانی کے سوا کچھ نہیں ملا،خالد سلہریا

منفی سیاست اور قوم کا وقت برباد کرنیوالوں کو پشیمانی کے سوا کچھ نہیں ...

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن جوہانسبرگ کے رہنما خالد سلہریا نے کہا ہے کہ منفی سیاست اور قوم کا وقت برباد کرنے والوں کو پشیمانی کے سوا کچھ نہیں ملا،عوام کو خالی نعروں، کھوکھلے دعوؤں اور منفی سیاست سے کوئی سروکار نہیں،جھوٹ اور بے بنیاد الزام تراشی کی سیاست کرنے والوں کی پروا کئے بغیر آگے بڑھتے رہیں گے۔ عوام صرف ملک کی ترقی اور اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کی ہے۔اور آج پاکستان پر امن اور ماضی کے مقابلے میں زیادہ روشن ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات کئے ہیں اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے ملک کو اندھیروں سے نکالا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خالد سلہریا نے مزید کہا کہ ہر محاذ پرشکست خوردہ دھرنا، لاک ڈاؤن اور ملکی ترقی کے خلاف گروپ کو اپنے منفی رویوں کو بدل لینا چاہیے۔

مزید : عالمی منظر