نواز لیگ کا لندن پلان بھی دم توڑتی پارٹی میں جان نہیں ڈال سکے گا،دانیال گھمن

نواز لیگ کا لندن پلان بھی دم توڑتی پارٹی میں جان نہیں ڈال سکے گا،دانیال گھمن

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے رہنما دانیال گھمن نے کہا ہے کہ نواز لیگ کا لندن پلان بھی دم توڑتی پارٹی میں جان نہیں ڈال سکے گا،ملک کو لوٹنے والوں کی سیاست ختم ہوچکی ،انہوں نے کہا کہ نوازخاندان نے لندن کو محفوظ پناہ گاہ سمجھ رکھا ہے جس کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوتے ہیں،وہاں بیٹھ کر عدلیہ اور فوج پر حملے شروع کردیتا ہے،دانیال گھمن نے کہا کہ برائے نام وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی ریفرنسز کا سامنا کرنے کے بجائے بیماری کے بہانے تراش رہے ہیں اسی لیے دبئی میں سمن وصول کرنے کے بعد بیٹے بھی لندن جا پہنچے ہیں،دانیال گھمن نے کہا کہ وزیر خزانہ کو ملکی معیشت بھول چکی ہے اور انہیں صرف اپنے بچوں کی جائیدادیں بچانے کی فکر کھائے جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ لندن اور پاکستان الگ ہونے والی ہیں،نواز شریف خود نااہل ہوچکے، اب ایک کونسلر کا الیکشن بھی نہیں لڑ سکتے۔

مزید : عالمی منظر