نیو یارک کے اہم مقامات پر پولیس کی نفری میں اضافہ

نیو یارک کے اہم مقامات پر پولیس کی نفری میں اضافہ

نیویارک(این این آئی)نیو یارک میں اہم مقامات پر پولیس کی نفری میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جب کہ آئندہ اتوار کو شہر میں ہونے والی میراتھن دوڑ کے موقعے پر اضافی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے بات چیت میں ریاست نیو یارک کے گورنر اینڈریو کومو نے کہا کہ بظاہر حملہ آور نے تنِ تنہا یہ حملہ کیا ہے۔ انھوں نے بتایاکہ وہ ایک بدکردار بزدل ہے، اس کا تعلق دولتِ اسلامیہ سے تھا اور وہ یہیں انتہاپسندی کی طرف مائل ہوا۔گورنر کومو اور نیو یارک کے میئر دونوں نے کہا کہ ملزم اس لیے اسلحہ حاصل نہیں کر سکا کہ ریاست نیو یارک میں اسلحہ خریدنے کے سخت قوانین نافذ ہیں۔یاد رہے کہ سائپوف کے پاس سے ایک چھرے دار بندوق اور ایک پینٹ بال گن برآمد ہوئی تھی۔

مزید : عالمی منظر