پاکستان میں متوسط طبقہ تیزی سے فروغ پا رہا ہے،امریکی ماہرین اقتصادیات

پاکستان میں متوسط طبقہ تیزی سے فروغ پا رہا ہے،امریکی ماہرین اقتصادیات

واشنگٹن (این این آئی)ماہرینِ اقتصادیات نے کہاہے کہ کئی چیلنجوں کے باوجود، پاکستان تیزی سے بہتری کی جانب قدم بڑھا رہا ہے، جہاں غربت قدرے کم ہوئی ہے، شہری علاقوں کی جانب منتقلی کا رجحان بڑھ رہا ہے، تعلیم، خصوصاً بچیوں کی تعلیم، فروغ پا رہی ہے، جب کہ متوسط طبقے خاصہ اضافہ آیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک کانفرنس سے خطاب میں امریکی ماہرین اقتصادت نے بتایا کہ پاکستان کا شمار ’ابھرتی ہوئی مارکیٹ‘ میں ہوتا ہے، جو دنیا کی سرمایہ کاری کی 10 فی صد نمائندگی حاصل کرنے کے بعد 23 ملکوں کی صف میں کھڑا ہے۔ اْنھوں نے کہا کہ غربت، پسماندہ تعلیمی نظام، بجلی کی رسائی کے مسائل کے علاوہ پاکستان شدت پسندی اور انتہاپسندی جیسے خطرات سے دوچار ہے۔ لیکن، ماہرین نے بتایا کہ غربت میں نسبتاً کمی آئی ہے جب کہ بہتر خدمات اور رہائشی سہولیات تک رسائی ممکن بنی ہے۔ماہرین نے کہا کہ شرع نمو میں درکار تیزی سے اضافہ نہیں ہو رہا، اور 6.5 فی صد مجموعی قومی پیداوار کے ہدف کا حصول مشکل لگتا ہے؛ جب کہ مینوفیکچرنگ اور خدمات کے شعبوں میں روزگار کے مواقع میں اضافہ آیا ہے، جس سے متوسط طبقے نے استفادہ کیا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں ماہرین نے کہا کہ دو کروڑ آبادی والے شہر کراچی میں معیاری سہولیات کا فقدان ہے، جب کہ نجی اسکول اور اسپتال فروغ پا رہے ہیں۔

مزید : عالمی منظر