امریکا کا قطر کے خیراتی نظام اور رقوم کی مشتبہ منتقلی کی نگرانی سے اتفاق

امریکا کا قطر کے خیراتی نظام اور رقوم کی مشتبہ منتقلی کی نگرانی سے اتفاق

دوحہ(این این آئی)قطر نے امریکا کے ساتھ دہشت گردوں کو رقوم کی منتقلی روکنے کے لیے تعاون کے ضمن میں کوششیں بڑھانے سے اتفاق کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر خزانہ اسٹیون منوچین نے قطری حکام سے سمندر پار ایک ملاقات کے بعد اس سمجھوتے کا اعلان کیا ہے۔کسی امریکی وزیر کا ایک ہفتے میں قطر کا یہ دوسرا دورہ تھا۔اس سے پہلے وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے دوحہ کا دورہ کیا تھا اور قطری قیادت سے خلیج بحران کے حل کے لیے بات چیت کی تھی۔امریکی حکام کی قطری حکام سے یہ ملاقاتیں دوحہ حکومت کو دہشت گردی کی مشتبہ مالی معاونت سے باز رکھنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

مزید : عالمی منظر