یونان،پناہ کے متلاشی افرادکااپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ

یونان،پناہ کے متلاشی افرادکااپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایتھنز(این این آئی)یونانی دارالحکومت ایتھنز میں مہاجرین نے ملکی پارلیمان کے سامنے ایک مظاہرہ کیا ہے۔ ان مہاجرین کا مطالبہ تھا کہ انہیں ان کے خاندان کے ایسے افراد کے ساتھ جلد از جلد یکجا کیا جائے جنہیں یورپی یونین کے کسی دوسرے ملک میں پناہ مل چکی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ گروپ ’برنگ اَس ٹو گیدر‘ یعنی ہمیں ایک ساتھ رکھو کے نعرے لگا رہا تھا۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر فیملی ری یونین میں تیزی نہ لائی گئی تو وہ بھوک ہڑتال کریں گے۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے مطابق یونان میں چار ہزار ایسے مہاجرین بھی پھنسے ہوئے ہیں جو فیملی ری یونین کے انتظار میں ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -