افغان صوبہ پروان میں تیل ٹینکر بم دھماکہ، 15ہلاک، 30زخمی

افغان صوبہ پروان میں تیل ٹینکر بم دھماکہ، 15ہلاک، 30زخمی

کابل (آن لائن) افغانستان کے صوبہ پروان میں تیل ٹینکر بم دھماکہ کے باعث 15 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہو گئے ۔ حکام کے مطابق صوبہ پروان کے علاقہ چریکار میں واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک آئل ٹینکر سے منسلک بم دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوئے یں ۔ تاہم زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کو اضافے کا امکان ہے تاہم واقعہ سے متعلق تاحال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

مزید : عالمی منظر