روہنگیا مسلمانوں پر مظالم ، اقوام متحدہ میں قرار داد پیش

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم ، اقوام متحدہ میں قرار داد پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی قیادت میں اسلامی تعاون تنظیم نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مظالم پر اقوام متحدہ میں قرارداد پیش کردی ۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی طر ف سے مسلمانوں پر مظالم کے حوالے سے قرارداد جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی میں پیش کی گئی ،جس پر ووٹنگ 14نومبر کو ہوگی۔قرارداد میں روہنگیاباشندوں کیخلاف ریاستی مظالم پرتشویش کا اظہار کیا گیا اورمطالبہ کیا کہ میانمارحکومت کو طاقت کے استعمال سے روکا جائے ۔

مزید :

عالمی منظر -