رائے ونڈ : سنگدل باپ نے اپنی 7سالہ بیٹی تیز دھار آلے سے قتل کر دی

رائے ونڈ : سنگدل باپ نے اپنی 7سالہ بیٹی تیز دھار آلے سے قتل کر دی

لا ہور (خبر نگار،نمائندہ رائے ونڈ )رائے ونڈمیں سنگدل باپ نے گھریلو تنازعہ پر اپنی 7سالہ بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا اور فرار ہو گیا ، پولیس نے قبضے میں لیکر ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق قتل کی لرزہ خیز واردات رائیونڈ میں ہوئی جہاں باپ منظور نے گھریلو تنازعہ پر تیز دھار آلے سے اپنی سات سالہ بیٹی کرن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش قبضہ میں لیکر ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔واقعہ پر علاقہ میں سوگ کی فضاء ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔

مزید : علاقائی