گجر پورہ، قاتلوں کی عدم گرفتاری پر مقتول نوید کے ورثاء کا احتجاج

گجر پورہ، قاتلوں کی عدم گرفتاری پر مقتول نوید کے ورثاء کا احتجاج

لاہور (خبر نگار) گجر پورہ کے علاقہ میں اغواء کے بعد قتل ہونے والے نوجوان نوید عرف ہیرا کے لواحقین نے چائنہ سکیم چوک میں نعش رکھ کر زبر دست احتجاج کیا۔اس موقع پر لواحقین نے کہا کہ ان کے بیٹے نوید عرف ہیرا کو اس کے دوستوں نوید عرف کاکا وغیرہ نے اغوا کے بعد قتل کیا ہے اور پولیس نے تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا ہے۔ مقتول نوید عرف ہیرا کے لواحقین کے احتجاج کے باعث چائنہ چوک اور ارد گرد کی سڑکوں پر رات تک ٹریفک بلاک رہی۔ تاہم پولیس کی جانب سے یقین دہانی کے بعد لواحقین نے احتجاج ختم کر دیا اور مقتول نوید عرف ہیرا کو گزشتہ رات نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے ایس پی سول لائن علی رضا کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید : علاقائی