پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 4 ماہ کا 15ہیلپ لائن کالز کا ڈیٹا جاری کردیا

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 4 ماہ کا 15ہیلپ لائن کالز کا ڈیٹا جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 4 ماہ کا 15ہیلپ لائن کالز کا ڈیٹا جاری کردیا، ریکارڈ کے مطابق 15 پر آنے والی 10لاکھ 72ہزار600کال جھوٹی نکلیں۔ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق یکم جولائی سے 31 اکتوبر تک 13لاکھ 35کال موصول ہوئیں، جن میں 189 ڈکیتی کی وارداتیں، 54خواتین سے بدتمیزی، اقدام قتل کی 418 اور 71موٹر سائیکل چھیننے کی شکایات کی کال موصول ہوئیں۔ترجمان کے مطابق 15ہیلپ لائن پر جھوٹی کالز کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -