لاہور بھر میں ڈاکے : شہری لاکھوں کی نقید ، طلائی زیورات اور قیمتی سامان سے محروم
لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق شا ہد رہ کے علا قہ میں جمیل کے گھر میں 4ڈاکو ؤ ں نے فیملی کو یر غما ل بنا کر 4لا کھ ما لیت کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔لو ئر ما ل کے علا قے میں رشید کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ45ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ریس کو رس کے علا قہ میں احسا ن کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ75ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔جبکہ مسلم ٹا ؤ ن کے علا قہ میں بلا ل کے گھر میں اس کی فیملی سے1لاکھ20ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔نشتر کا لو نی کے علا قہ سے الطا ف کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،ما نو اب ٹا ؤ ن میں نو ید کی فیملی کو یر غما ل بنا کر50ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ مغل پو رہ میں خا دم،چو ہنگ میں امین کی گاڑیاں اورنو اب ٹا ؤ ن میں نعیم ،اسلا م پو رہ میں سہیل،مستی گیٹ میں وارث، لٹن روڈ میں بلا ل اورما ڈل ٹا ؤ ن میں سر ورکی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔