2پراپرٹی ڈیلروں کی لاشوں کا پوسٹمارٹم مکمل، ملزم گرفتار نہ ہوسکے

2پراپرٹی ڈیلروں کی لاشوں کا پوسٹمارٹم مکمل، ملزم گرفتار نہ ہوسکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) شہر کے 2 مختلف مقامات میں پراپر ٹی ڈیلروں کو قتل کر نے والے ملزمان کو انوسٹی گیشن پو لیس گر فتار نہ کر سکی جبکہ انوسٹی گیشن پو لیس نے پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل کر نے کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جن کو مقامی قبر ستان میں سپر د خاک کر دیا گیا ، بتا یا گیا ہے کہ گز شتہ روز سمن آ باد کے علاقہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے50سا لہ ملک نعیم پراپرٹی ڈیلر جاں بحق ہوگیا تھا ،جبکہ داتادربار کے علاقہ میں گز شتہ رودز30سالہ پراپرٹی ڈیلر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ داتا دربار کے علاقہ موہنی رود کریم پارک کا رہائشی شیخ کامران پراپرٹی ڈیلر کا کام کرتا تھا،اس کا کچھ عرصہ سے عبدالرحمن نامی شخص سے لین دین اور جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا،گزشتہ روز شیخ کامران گلی کے باہر موجود تھا کہ کہ ملزم عبدالرحمن نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوپو لیس نے پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل کر نے کے بعد دو نوں نعشیں ورثا کے حوالے کر دی۔
جن کو مقامی قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا پو لیس تاہم ملزمان کو گر فتار نہ کر سکی ہے ۔

مزید :

علاقائی -