لاہور سے چین غیر ملکی کرنسی سمگل کرنے والا چینی باشندہ گرفتار

لاہور سے چین غیر ملکی کرنسی سمگل کرنے والا چینی باشندہ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور ائیرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے چین غیر ملکی کرنسی سمگل کرنے والا چینی باشندہ گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف اہلکاروں نے لاہور ائیر پورٹ پر مسافروں کی چیکنگ کرتے ہوئے چینی شہری کے قبضے سے 23 ہزار امریکی ڈالر برآمد کر لیے، چینی شہری یو زینگ تھائی ائیر کی پرواز ٹی جی 345 کے ذریعے لاہور سے بنکاک جا رہا تھا، اے ایس ایف اہلکاروں نے ضروری کاغذی کارروائی کرتے ہوئے چینی باشندے کو کسٹم حکام کے حوالے کردیا۔

مزید : علاقائی