راوی پل کے قریب سے نوجوان کی نعش برآمد

راوی پل کے قریب سے نوجوان کی نعش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) بادامی باغ کے علاقہ میں20 سالہ نوجوان کی راوی کے پل کے قریب سے خون میں لت پت نعش برآمد، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ اتفاق پورہ کے رہائشی 20سالہ وقاص احمد نے گھر کے قریب بیوٹی سیلون کی دکان بنارکھی تھی ۔ گزشتہ رات دکان بند کر کے ایک پان سیگریٹ کی دکان سے پان لیا کہ رات گئے تک گھر نہ پہنچا۔گھر والوں کے تلاش کرنے پر اس کی خون میں لت پت نعش دریائے راوی کے پل کے قریب سے ملی ۔ جس پر گھر میں کہرام برپا ہوگیا ۔ نوجوان وقاص کے والد نیک عالم کے مطابق اس کے بیٹے کی چند ماہ بعد شادی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹریفک حادثہ لگتا ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے ۔

مزید :

علاقائی -