موٹروے پولیس کا کردار قابل تعریف ہے:اداکارہ جگن کاظم

موٹروے پولیس کا کردار قابل تعریف ہے:اداکارہ جگن کاظم

لا ہور(کرائم رپورٹر)پاکستان معا شرے میں بہتری کے لیے موٹروے پولیس کا کردار قابل تعریف ہے خاص طور پر قومی شاہرات پر ٹریفک ڈسپلن میں بہت بہتری آئی ہے ۔ کم سن ڈرائیونگ ایک بڑا مسئلہ ہے والدین کو اس میں سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کر نا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار ملک کے مشہور و معروف آرٹسٹ ، ادکارہ اور ماڈل جگن کاظم نے مو ٹروے پولیس بابو صابو بلڈ نگ لاہور میں سنٹر ل زون لاہور کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی پروگرام مہمان کے ساتھ ایک آوور پروگرام میں افسران سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا ۔ روڈ سیفٹی پروگرام مہمان کے ساتھ ایک آوور پروگرام انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کی ہدایات پر شروع کیا گیا ہے تاکہ معا شرے میں کامیاب افراد موٹروے پولیس افسران کے ساتھ اپنے زندگی کے تجر بات پر تبادلہ خیال کر سکیں۔ ڈی آئی جی مو ٹروے پولیس مرزا فاران بیگ ، ایس ایس پی مسرور عالم کلاچی ، صدر ایمپرا قیصر شریف اور موٹروے پولیس افسران و ملازمان کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ مرزا فاران بیگ نے اپنے خطاب میں افسران کو کہا کہ وہ منفی خیالات سے دور رہے اور ہمیشہ زندگی کے مثبت رویوں کی طر ف دیکھیں۔

ڈیّ ئی جی موٹروے نے جگن کا ظم اور قیصر شر یف کو یادگری شیلڈ بھی پیش کی۔

مزید : علاقائی