نواب ٹاؤن، ٹریفک حادثہ میں جاں بحق 2دوست سپرد خاک

نواب ٹاؤن، ٹریفک حادثہ میں جاں بحق 2دوست سپرد خاک

لاہور (خبر نگار) نواب ٹاؤن کے علاقے میں بدھ کے روز تیز رفتار کار ٹائر برسٹ ہونے کے باعث حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں دوستوں کو نمازہ جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں علیحدہ علیحدہ سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ ہسپتال میں زیر علاج تیسرے دوست کو ہسپتال سے طبی امداد دیکر فارغ کر دیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ میاں عمیر شوکت ویسٹ وڈ کالونی کا رہائشی تھا جبکہ احمد فاروق نیو اقبال پارک والٹن روڈ کا رہائشی تھا تینوں دوست نجی یونیورسٹی کے طالب علم تھے ۔ گزشتہ روز میاں عمیر شوکت کی نماز جنازہ ویسٹ وڈ کالونی میں مقامی قبرستان میں ادا کی گئی جبکہ احمد فاروق کی نماز جنازہ والٹن روڈ نیو اقبال پارک میں اداکی گئی نماز جنازہ میں رشتے داروں ، دوستوں اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کیں ۔ لاشیں تدفین کے لئے اٹھتے ہی متوفین کے گھروں میں کہرام برپا ہو گیا اہل خانہ لاشوں سے لپٹ لپٹ کر دیوانہ وار روتے رہے بعد ازاں متوفین کو سوگواروں کی موجودگی میں علیحدہ علیحدہ مقامی قبرستانوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

مزید : علاقائی