ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی ، 4ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی ، 4ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعمان ناصرنے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمہ میں ملوث 4ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو انہیں آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو شمالی چھاؤنی پولیس نے ملزمان ریاست علی،ساجد علی،محمد آصف اور روف کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا ملزمان لوگوں کو فون کر کے انعامی سکیم کا بتا کر فراڈ کرتے تھے،ملزمان لوگوں کو فون پر بلیک میل کرتے اور دھمکیاں بھی دیتے تھے۔

مزید : علاقائی