نواں کوٹ : 61سالہ نامعلوم شخص پراسرار طور پر ہلاک

نواں کوٹ : 61سالہ نامعلوم شخص پراسرار طور پر ہلاک

لاہور(خبر نگار)نواں کوٹ کے علاقے میں 61سالہ نامعلوم شخص پرسرار طور پر ہلاک ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر دی تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ کے علاقے نیازی اڈا کے قریب 61سالہ نامعلوم شخص بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر شناخت کی کوشش کی جسے بعد ازاں ناکامی پر مردہ خانے منتقل کر دیا گیا پولیس کے مطابق متوفی خلیہ سے نشئی معلوم ہوتا ہے اس کی موت کی وجہ کثرت نشہ ہو سکتی ہے ۔

 

مزید : علاقائی