اینٹی نارکوٹکس فورس کا عوامی شکایات کے اندراج کیلئے ایمرجنسی نمبر 1415 فعال
لاہور(کرائم رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے عوامی شکایات کے اندراج کے لئے ایمرجنسی نمبر 1415 فعال کردیا ،جو ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے فعال رہے گا۔ اس عوامی نمبر پر منشیات فروشی، اسمگلنگ اور منشیات سے متعلق کسی بھی سرگرمی کی اطلاع دی جاسکتی ہے۔ شکایت کنندہ کا نام اورذاتی کوائف صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔اینٹی نارکوٹکس فورس کی ٹیمیں عوامی شکایات پر منشیات فروشو ں کے خلاف فوری کارروائی کریں گی ۔