ایل ڈی اے اور نیسپاک کے 6ملازمین کی درخواست ضمانت پر سماعت16نومبرتک ملتوی

ایل ڈی اے اور نیسپاک کے 6ملازمین کی درخواست ضمانت پر سماعت16نومبرتک ملتوی

لاہور(نامہ نگار)سینئرسپیشل جج اینٹی کرپشن جوادالحسن نے گڑھی شاہو پل سکینڈل کیس میں ملوث ایل ڈی اے اور نیسپاک کے 6ملازمین کی درخواست ضمانتوں پر سماعت تفتیش تبدیل ہونے پر مزید سماعت 16 نومبرتک ملتوی کردی ہے۔

سینئرسپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں 10سال قبل گڑھی شاہو پل پر ناقص میٹریل لگانے اور پل ٹوٹ جانے کے کیس میں ملوث ایل ڈی اے کے داود انجم خان، اخترعابدحسین ، امجد نذیر نیسپاک کے وقاراخترگورایہ، عامر سلیم اور وقارعلی کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی ، عدالت نے اینٹی کرپشن سے ریکارڈ طلب کیا تو معلوم ہوا کہ کیس کی تفتیش تبدیل ہو گئی ہے ،جس پر عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16نومبر تک ملتوی کردی ہے ۔

مزید : علاقائی