ڈی پی او گجرات کو تھانہ ہنجروال کے سابق انسپکٹر کو پیش کرنے کاحکم

ڈی پی او گجرات کو تھانہ ہنجروال کے سابق انسپکٹر کو پیش کرنے کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ قیصر جمیل گجرنے ڈی پی او گجرات کو 8سال سے زیرالتواء جعل سازی کے مقدمہ میں پراسکیوشن کے گواہ تھانہ ہنجروال کے سابق انسپکٹر کو گرفتار کر کے 22نومبر کو پیش کرنے کاحکم دے دیا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کی طرف ڈی پی او گجرات اور سی پی او گوجرانوالہ کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہنجروال پولیس نے 2009ء سے جعل سازی اور فراڈ کے مقدمہ نمبر 809 کا چالان پیش کر رکھا ہے جس میں تھانہ ہنجروال کے سابق انسپکٹر عمران سلیم پراسکیوشن کے گواہ ہیں، مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ انسپکٹر عمران سلیم کا ہنجروال سے گوجرانوالہ میں تبادلہ ہو چکا ہے مگر ان کی بطور گواہ عدم پیشی سے مقدمہ گزشتہ 8سال سے التواء کا شکار ہے ۔

مزید :

علاقائی -