تھانہ کوٹ لکھپت کے 2سب انسپکٹروں کی تنخواہ روکنے کا حکم

تھانہ کوٹ لکھپت کے 2سب انسپکٹروں کی تنخواہ روکنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نوید اشرف اعوان نے بطور گوا ہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر کوٹ لکھپت تھانے کے دو سب انسپکٹرزکی تنخواہ بند کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سی سی پی او اکاؤنٹ آفس کو مراسلہ بھجوا دیاہے۔، سرکاری وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ سب انسپکٹر دوست محمد اور خالد محمود بطور گوا ہ پیش نہیں ہو رہے ہیں ،دونوں پولیس اہلکار طلبی نوٹسز کے باوجود عدالت میں بطور گوا ہ پیش نہیں ہورہے ہیں۔

،عدالت میں بطور گوا ہ پیش نہ ہونے سے مقدمات التوا کا شکار ہیں۔

مزید : علاقائی