ڈیفنس میں 30 سالہ خاتون کے قتل کا معمہ حل، خاوند نے دوستوں سے مل کر مارا

ڈیفنس میں 30 سالہ خاتون کے قتل کا معمہ حل، خاوند نے دوستوں سے مل کر مارا

لاہور(خبرنگار) ڈیفنس اے کے علاقہ میں گیسٹ ہاؤس کے کمرہ میں 30 سالہ ناصرہ بی بی کا معمہ حل، خاوند نے گھریلو ناچاقی پر دو دوستوں کے ہمراہ موت کے گھاٹ اتار۔ پولیس نے مقتولہ کے خاوند علی رضا اور اس کے دو دوستوں فیصل اور اکرم سمیت چارافراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس اے کے علاقہ میں گیسٹ ہاؤس کے کمرہ میں پراسرار طور پر ہلاک ہونے والی 30 سالہ خاتون ناصرہ بی بی شیخوپورہ کی رہائشی تھی، اس نے چند ماہ قبل محلے دار علی رضا سے شادی کی مگر گھریلو ناچاقی کے باعث دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے خاوند علی رضا کے دو دوست فیصل اور اکرم اسے خاوند سے صلح کروانے کے بہانے لاہور لائے اور دھوکہ سے ڈیفنس میں ایک گیسٹ ہاؤس لے گئے جہاں عمر نامی لڑکے نے کمرہ بک کروایا۔پولیس کے مطابق گیسٹ ہاؤس کے سی سی ٹی وی کیمروں سے واقعہ کی تحقیقات کی گئی تو مقتولہ کے خاوند علی رضا نے اپنے دو دوستوں فیصل اور اکرم کے ساتھ مل کر ناصرہ بی بی کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتارا۔ ایک ملزم عمر کو حراست میں لے کر باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس نے مقتولہ ناصرہ بی بی کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے جو نعش لے کر آبائی علاقہ شیخوپورہ روانہ ہو گئے ہیں۔

مزید : علاقائی