لاہور بار ماڈل ٹاؤن سیٹ کااجلاس آج طلب

لاہور بار ماڈل ٹاؤن سیٹ کااجلاس آج طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)لاہور بار ماڈل ٹاؤن سیٹ کے نائب صدر حسام الدین بسریا نے آج 3نومبر کوساڑھے 11بجے ماڈل ٹاؤن کچہری کااجلاس طلب کر لیاہے۔یہ اجلاس ماڈل ٹاؤن بار روم میں منعقد ہوگا، جنرل ہاؤس اجلاس میں ماڈل ٹاؤن کچہری میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج کی تعیناتی پر قرار داد پیش کی جائے گی اور ماڈل ٹاؤن کچہری کی باؤنڈری وال بنانے کی بھی تجویز دی جائے گی۔
،جنرل ہاؤس میں وکلاء اور سائلین کے لئے کمیٹی روم کے اوپر کینٹن بنانے کی قرار داد بھی پیش کی جائے گی اس کے علاوہ ماڈل ٹاؤن کچہری کے باہر غیر قانونی طور پر اشٹام فروشوں کے خلاف کی گئی کارروائی کے بعد درپیش مسائل اور ان کے حل کے لئے تجاویز زیر غور لائی جائیں گی،اس حوالے سے تمام بار ممبران کو مطلع کرتے ہوئے بار روم میں نوٹس بھی آویزاں کر دیے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -