افغانستان میں بھارت کا کردار مسترد ، پاکستان اپنے مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریگا

افغانستان میں بھارت کا کردار مسترد ، پاکستان اپنے مفادات پر سمجھوتہ نہیں ...

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) عسکری قیادت نے ملک سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جاری آپریشنز کے نتائج پر مکمل اظہار اطمینان کیا، افغانستان میں بھارت کے کسی بھی قسم کے کردار کو مسترد کر دیا اور کہاگیا اس حوالے سے پاکستان اپنے مفا د ا ت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی جبکہ بھارت کی کنٹر و ل لائن پر جارحیت کی بھی شدید مذمت کی گئی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق جمعرات کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 205 و یں کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں تمام کور کمانڈر ز اور پرنسپل سٹاف افسران نے شرکت کی، کانفرنس میں آرمی چیف کے دورہ افغانستان اور امریکی حکام کیساتھ ملاقاتوں پر بھی تفصیلی غور کیا گیا، کانفرنس میں خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی غور بھی کیا گیا ، آئی ایس پی آر ترجمان کا مزید کہنا تھا ملک بھر میں جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز سمیت ملکی داخلی صورتحال پر کا جائزہ بھی کانفرنس میں لیا گیا، قومی مفاد میں سکیورٹی صورتحال مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات پراتفاق کیا گیا۔کانفرنس میں افغان اور امریکی حکام کیساتھ حالیہ مذاکرات کے بعد سلامتی کی صورتحال ،داخلی سلامتی اور دہشت گردی کیخلاف آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔فورم نے ملک میں دیرپا امن و استحکام کیلئے ہر ممکن کا و شیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، کانفرنس میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی،آرمی چیف نے کہا بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی پر ترجیحی توجہ مرکوز کرنا ہو گی، دہشتگردی کیخلاف آپریشنز سے حاصل کردہ کا میا بیوں کو حکومت کیساتھ ملکر سماجی و معاشی ترقی کو یقینی بنائیں گے، حکومت کے تعاون سے کامیابیوں کو مستحکم بنارہے ہیں، کور کمانڈر ا جلا س میں پاک فوج کے داخلی اور پیشہ وارانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، کانفرنس کے شرکاء نے پاک فوج کے شہداء کے خاندانوں کی فلا ح و بہبود کیلئے بھی خصوصی اقدامات پر بھی غور کیا، آئی ایس پی آر کے ذریع نے دوسری طرف بتایا ملک کی موجو دہ داخلی صورتحال بھی زیر غور آئی اور اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا پاک فوج مشرقی اور مغربی سرحدوں پر دشمن کو بھر پور جواب دیتی رہے گی جبکہ ذرائع کے مطابق شرکاء نے افغا نستا ن میں بھارت کے کسی بھی قسم کے کردار کو مسترد کر دیا اور کہا اس حوالے سے پاکستان اپنے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا ۔

کور کماندر کانفرنس

مزید : صفحہ اول