شہباز شریف، عمران خان، زرداری بلاول کا دینا کے انتقال پر اظہار تعزیت

شہباز شریف، عمران خان، زرداری بلاول کا دینا کے انتقال پر اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی بیٹی دینا واڈیا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہارکیا ہے ۔ وزیر اعلی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی بیٹی دینا واڈیا کے انتقال پر دلی دکھ ہوا ہے اورمیری ہمدردیاں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں ۔وزیر اعلی نے غمزدہ خاندان کیلئے دلی ہمدردی کا اظہارکیا ہے اورلواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔پاکستان تحری انصاف کے چیئر میں عمران خان نے بھی انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے ۔ سابق صدر آصف علی ز رداری اور چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے دینا واڈیا کے انتقال پر افسوس کا اظہار اور ان کے خاندان سے تعزیت کی ۔ آصف علی زرداری اور بھٹو نے جمعرات کے روز بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی اکلوتی بیٹی کے انتقال کے بعد اپنے الگ الگ بیانات میں دینا واڈیا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔
تعزیت

مزید :

صفحہ اول -