دینا جناح نے قائد اعظم ؒ کی مرضی کیخلاف واڈیا خاندان میں شادی کی

دینا جناح نے قائد اعظم ؒ کی مرضی کیخلاف واڈیا خاندان میں شادی کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی اکلوتی صاحبزادی دینا واڈیا 2004میں پاکستان آئیں تو اور انہوں نے اپنے والد محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کیلئے تمام فوٹرگرافرز کو وہاں نہ آنے دینے کی شرط رکھی تھی۔ دنیا واڈیا نے اس خواہش کا اظہار کیا، اصرار کی حد تک، کہ ان کی حاضری کے وقت مزار پرکوئی فوٹوگرافر موجود نہیں ہونا چاہئے ورنہ وہ واپس چلی جائیں گی۔دیناجناح نے، قائد اعظم کی مرضی کے خلاف واڈیا خاندان میں شادی کرلی تھی اور اس کے بعد باپ بیٹی کے تعلقات کشیدہ ہی نہیں ختم ہوگئے تھے۔ دینا 1948 میں قائد اعظم کے جنازے میں شریک ہونے پاکستان آئی تھیں اور 56 سال بعد 2004میں آئی تھیں۔دینا واڈیا بھارت اور پاکستان کا کرکٹ میچ دیکھنے اپنے اہل خانہ کے ساتھ لاہور آئیں تھیں اور وہاں سے وہ سیدھی والد کے مزار پر حاضری کیلئے کراچی گئیں ،مزار پر فوٹوگرافروں کی ایک بڑی تعداد جمع تھی مگر کسی کو اس موقع پر اندر جانے کی اجازت نہیں تھی۔دینا واڈیا نہیں چاہتی تھیں کہ ان کی جذباتی کیفیت جس نے انہیں یقیناً مغلوب کرلیا ہوگا کوئی دیکھے اور اس کی تشہیر ہو۔مزار پر وزیٹربک میں انہوں نے اپنے جذبات ظاہر کئے گو مختصراً ___ انہوں نے لکھا ’’ یہ میرے لئے ایک دکھ بھرا شاندار (دن) تھا۔ ان کے خواب کو پورا کیجئے ۔
دینا جناح۔ والد

مزید :

صفحہ اول -