حماد صدیقی کی حوالگی کیلئے پاکستان کا دبئی پولیس کو خط موصول

حماد صدیقی کی حوالگی کیلئے پاکستان کا دبئی پولیس کو خط موصول
 حماد صدیقی کی حوالگی کیلئے پاکستان کا دبئی پولیس کو خط موصول

  

کراچی( آن لائن ) سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم حماد صدیقی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور پاکستانی حکام نے ملزم کی حو ا لگی کیلئے دبئی پولیس کو خط لکھ دیا۔حماد صدیقی کو گزشتہ دنوں دبئی میں گرفتار کیا گیا تھا جہاں وہ پولیس ہیڈ کوارٹر میں زیر حراست ہے پاکستانی حکام نے دبئی میں پاکستانی مشن کے ذریعے حماد صدیقی کی باضابطہ حوالگی کیلئے خط لکھا ہے جس میں ملزم کی حوالگی کی درخواست کی گئی ہے جبکہ دبئی پولیس نے بھی خط موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے دبئی میں پاکستانی مشن نے حماد صدیقی کی حوالگی کیلئے خط کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ دبئی میں پاکستانی حکام حماد صدیقی کو پاکستان لانے کیلئے ضروری کارروائی مکمل کررہے ہیں اور مقامی قا نو ن کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ملزم کو کراچی لایا جائے گا۔واضح رہے بلدیہ کی ٹیکسٹائل فیکڑی میں ستمبر 2012 آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 250 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔کیس کے ایک اور ملزم رحمان بھولا نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے بھتہ نہ دینے پر حماد صدیقی کے حکم پر فیکٹری میں آگ لگائی تھی۔حماد صدیقی ایم کیوایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی کا انچارج بھی رہ چکا ہے۔

حوالگی خط

مزید : صفحہ اول