پیپلز پارٹی کو تاریخ کے بدترین میڈیا ٹرائل کا نشانہ بنایا گیا : بلاول

پیپلز پارٹی کو تاریخ کے بدترین میڈیا ٹرائل کا نشانہ بنایا گیا : بلاول
 پیپلز پارٹی کو تاریخ کے بدترین میڈیا ٹرائل کا نشانہ بنایا گیا : بلاول

  

کراچی( آن لائن ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے پیپلز پارٹی کو تاریخ کے بدترین میڈیا ٹرائل کا نشانہ بنایا گیا اور اس کیلئے لاکھوں ڈالر خرچ کئے گئے۔ صحافیوں کیخلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر چےئرمین پیپلزپارٹی نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ صحافیوں کے خلاف دنیا میں کہیں بھی جرم ہو، پیپلز پارٹی نے اس کی مذمت کی ہے۔ بینظیر بھٹو نے میڈیا پرعائد آمریت کے سیاہ قوانین کا خاتمہ کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو تاریخ کے بدترین میڈیا ٹرائل کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کئے گئے، اس کے باوجود پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کوشش کی کہ صحافیوں کو مکمل تحفظ ملے، ہم نے ہمیشہ میڈیا کی آزادی کی حمایت کی۔ صحافیوں کو تحفظ اور ان کے مجرموں کو سزائیں دلانے تک جدوجہد کریں گے۔ صحافیوں کے خلاف جرائم میں ملوث افراد سزاوَں سے نہیں بچنے چاہئیں، ایسے مجرموں کو میسر چھوٹ کے خاتمے کے لیئے اقدامات کیئے جائیں۔

بلاول بھٹو

مزید : صفحہ اول