عمران نیازی ام المنافقین درجے پر فائز ہو چکے : سعد رفیق

عمران نیازی ام المنافقین درجے پر فائز ہو چکے : سعد رفیق
 عمران نیازی ام المنافقین درجے پر فائز ہو چکے : سعد رفیق

  

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے 3بار کے وزیراعظم نواز شریف کو سیکورٹی دینا انکا حق اور حالات کا تقاضا ہے، عمران نیازی ام المنافقین درجے پر فائز ہو چکے ہیں، جمعرات کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر اپنے جاری پیغام میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا آئین اور جمہوریت کی بالا دستی کی جہدوجہد کی قیمت بار بار ادا کر چکے ،3بار کے وزیراعظم کو سیکیورٹی دینا انکا حق اور حالات کا تقاضا ہے مگر عمران نیازی نواز شریف کی دشمن میں منافقت کے اعلیٰ درجے پر جائز ہو چکے ہیں، عمران نیازی جواب دیں کہ وہ کے پی کے میں کس حیثیت سے پروٹوکول اور سیکورٹی لیتے ہیں، کوئی سازش یا فیصلہ نواز شریف کو قوم کی قیادت سے نااہل نہیں کر سکتا، وہ ہمارے لیڈر تھے لیڈر ہیں اور لیڈرہی رہیں گے۔

سعد رفیق

مزید : صفحہ اول