نیب میں جان پڑی تو کرپٹ اشرافیہ کی جان نکل گئی : ڈاکٹر طاہر القادری

نیب میں جان پڑی تو کرپٹ اشرافیہ کی جان نکل گئی : ڈاکٹر طاہر القادری
 نیب میں جان پڑی تو کرپٹ اشرافیہ کی جان نکل گئی : ڈاکٹر طاہر القادری

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ نیب میں جان پڑی تو کرپٹ اشرافیہ کی جان نکل گئی۔وہ گزشتہ روز پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے ٹیلی فون پر خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ نااہل شخص کو پارٹی صدر بنانے کی بدنام زمانہ ترمیم کے بعد اب ایک خاندان کی کرپشن کو تحفظ دینے اور انہیں سزاؤں سے بچانے کیلئے نیب کو ختم اور ریموٹ کنٹرول احتساب کمیشن لایا جارہا ہے ۔نیب کے بعد سپریم کورٹ پھر فوج کی باری آئے گی، گاڈ فادر اداروں سے انتقام لینا چاہتا ہے۔ امید ہے اس قانونی دہشت گردی سے قبل ہی اشرافیہ اپنے انجام کو پہنچ جائے گی۔

طاہر القادری

مزید : صفحہ اول