بھارتی فورسز کی ورکنگ بانڈری پر بلااشتعال فائرنگ ، رینجرز اہلکار اور خاتون سمیت 3افراد زخمی

بھارتی فورسز کی ورکنگ بانڈری پر بلااشتعال فائرنگ ، رینجرز اہلکار اور خاتون ...

شکرگڑھ (نامہ نگار )شکرگڑھ سیکٹر ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جنگی جنون سر چڑھ کر بولنے لگا،بی ایس ایف کی فائرنگ سے رینجر اہلکار اور خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔بھارتی سکیورٹی فورسز کی طرف سے گزشتہ روز سرحدی علاقوں سکمال بیکا چک ،بھوپال پور ،چک نہالہ ،سلائی اور ملحقہ سرحدی آبادی کو بھاری توپ خانے سے نشانہ بنا یا،فائرنگ سے چک نہالہ پوسٹ پر ایک رینجر اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ تغل پور کا صابر اور بھوپالپور کی نثار بی بی زخمی ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق سرحدی قصبہ تغل پورسکول پر مارٹر گولے فائر کئے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقامی چھٹی کے باعث طالب علم سکول میں موجود نہ تھے جس کی وجہ سے بھاری جانی نقصان نہ ہوا۔چناب رینجر نے موثر جوابی کارروائی کرکے دشمن کی توپیں خاموش کرا دیں،بھارتی فورسز کی فائرنگ سے پیش آنے والی خطرناک صورت حال کے پیش نظر لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ عامر شہزاد نے متاثرہ علاقہ میں ریلیف کیمپ قائم کر دیا ۔

مزید : صفحہ اول