سیاسی استحکام کے باعث سائنس و ٹیکنالوجی کی میدان میں ترقی کی راہ پر گامزن نہ ہو سکے : احسن اقبال

سیاسی استحکام کے باعث سائنس و ٹیکنالوجی کی میدان میں ترقی کی راہ پر گامزن نہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ و منصوبہ بندی احسن اقبالنے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے پاکستان معاشی، سماجی، سائنسی اور ٹیکنالوجی کے میدانوں میں ترقی کے راستے پر گامزن نہ ہو سکا، موجودہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی ترجیحات کا ازسرنو تعین کیا اور ملک میں معاشی استحکام کیلئے اقدامات کئے ہیں ، مؤثر منصوبہ بندی کی بدولت پاکستان میں 2013کے بعد نہ صرف تھری ،فور جی کا آغاز ہوا بلکہ آج 5 جی کی آزمائشی سروس کے آغاز کی بھی تیاریاں کی جا رہی ہیں، اکیسویں صدی علم اور انکشافات کی صدی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیجیٹل پاکستان‘‘ کے عنوان سے منعقد کئے گئے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہاکہ آج دنیا میں وہی اقوام ترقی کر رہی ہیں جو علم اور ٹیکنالوجی میں آگے ہیں جبکہ ستر برس سے پاکستان سیاسی افراتفری کی زد میں رہا۔انہوں نے کہا کہ حکومت وژن 2025 کی روشنی میں نجی شعبے کے تعاون سے انسانی وسائل کی ترقی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کی منزل کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔ڈیجیٹل پاکستان کا مقصد نئی نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کر کے اس کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا ہے،۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی لیپ ٹاپ سکیم کی بدولت آج ہمارا نوجوان بے روزگار رہنے کی بجائے اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کو ترجیح دیتا ہے،تھری جی اور فور جی کی تیز رفتار انٹرنیٹ سروس کی بدولت آج پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا فری لانسنگ ملک بن چکا ہے۔وقت آگیا ہے کہ ہم نجی شعبے کے ساتھ مل کر ٹیکنالوجی کے مثبت اور مؤثر استعمال کو یقینی بنائیں۔
احسن اقبال

مزید :

صفحہ اول -