اعتزاز احسن جیسے دوستوں کی موجودگی میں دشمنوں کی ضرورت نہیں : چودھری نثا

اعتزاز احسن جیسے دوستوں کی موجودگی میں دشمنوں کی ضرورت نہیں : چودھری نثا

ر

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کے حالیہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے اگر اعتزاز احسن کو جارحانہ اندازِ سیاست پسند ہے تو انہیں ایسا مشورہ اپنی پارٹی قیا د ت کو دینا چاہیے کیونکہ انکی پارٹی کو ایسے مشوروں کی اشد ضرورت ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا مسلم لیگ ن اور اسکی لیڈ ر شپ کے حوالے سے اعتزاز احسن کے انتہائی ذاتی بیانات ریکارڈ پر ہیں، ایسے بیانات کی موجودگی میں انکے منہ سے مسلم لیگ ن کے حوا لے سے کوئی بھی تجویز یا تعریف عجیب سی لگتی ہے۔ اسوقت اعتزاز احسن کی پارٹی کو انکے دانشمندانہ بلکہ جارحانہ مشوروں کی سخت ضرورت ہے ۔ چوہدری نثار نے کہا اس حوالے سے تو میں بس اتنا ہی کہوں گا ہمیں ایسے دوستوں کی موجودگی میں دشمنوں کی ضرورت نہیں۔

چوہدری نثار

مزید : صفحہ اول